اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دھند کے باعث متاثر ہونےوالی پروازوں کا نظرثانی شدہ فلائٹ شیڈول جاری کردیا ۔ جمعہ کو ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دبئی۔پشاور۔دبئی ای کے 636/637 دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جس کی روانگی صبح 9 بجے تھی۔ اسی طرح دبئی۔پشاور۔دبئی ای کے8636/8637 کی آمد ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے ہوئی۔
ریاض۔پشاور۔ریاض ایس وی 792/793 بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔ اسی طرح دوحہ۔پشاور۔دوحہ کیو آر 600/601 کی آمد میں بھی ایک گھنٹہ سے زائد کی تاخیر ہوئی۔ مسقط۔پشاور۔مسقط او وی 597/598 کی آمد 45 منٹ تاخیر سے ہوئی۔
اسی طرح کراچی۔پشاور۔کراچی 9پی865/866 کی آمد اور روانگی میں ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوئی۔ بحرین۔پشاور۔بحرین جی ایف 2786/2787 کی آمد اور روانگی بھی متاثر ہوئی جبکہ بحرین۔پشاور۔بحرین جی ایف 786/787 کی آمد اور روانگی میں ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوئی۔ شارجہ۔پشاور۔شارجہ جی9556/557 فلائٹس منسوخ کر دی گئی ہیں جن کا شیڈول 6 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر کے علاوہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جن میں جدہ۔اسلام آباد پی ایف 719 ، کی آمد 17 گھنٹے ، دبئی۔اسلام آباد پی اے 217 کی آمد میں 10 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ، ریاض۔اسلام آباد پی اے275 میں تین گھنٹے کی تاخیر ، اورومچی۔
آسلام آباد سی زی 6007 میں ساڑھے تین گھنٹے سے زائد کی تاخیر ، جدہ۔اسلام آباد ایس وی 722 میں دو گھنٹے کی تاخیر ، دوحہ۔اسلام آباد پی کے 288 میں 8گھنٹے 50منٹ کی تاخیر ، جدہ۔اسلام آباد ای آر 802 میں تقریباً 13گھنٹے کی تاخیر جبکہ دبئی۔اسلام آباد پی اے 211 میں تقریبا 9گھنٹے کی تاخیر شامل ہیں۔