33.2 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور تھانہ بڈھ بیر پولیس کی کارروائی، کار کے ذریعے اسلحہ سمگل...

پشاور تھانہ بڈھ بیر پولیس کی کارروائی، کار کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا

- Advertisement -

پشاور۔ 21 نومبر (اے پی پی):پشاور ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر عاکف انجم نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر مین کوہاٹ روڈ پر اہم کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پشاور پولیس کے مطابق خصوصی کارروائی کے دوران اسلحہ سمگلر ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم درہ آدم خیل کا رہائشی ہے جو آلٹو موٹر کار کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

کارروائی کے دوران موٹر کار سے 10 عدد پستول برآمد کرنے کیساتھ ساتھ اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی پولیس قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر پولیس کو غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی اطلاع ملی، اطلاع کے پیش نظر ایس پی صدر ڈویژن کی ہدایت پر ڈی ایس پی بڈھ بیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مین کوہاٹ روڈ پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک الٹو موٹر کار کو روک تلاشی لینے پر10 عدد پستول برآمد کرکے ملزم اسد خان ولد غنی مرجان سکنہ درہ آدم خیل کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جبکہ اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں