19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور تھانہ بڈھ بیر پولیس کی کارروائی، علاقہ بازید خیل شہباز ٹاؤن...

پشاور تھانہ بڈھ بیر پولیس کی کارروائی، علاقہ بازید خیل شہباز ٹاؤن میں واقعہ بھیٹک سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 12 اپریل (اے پی پی):پشاور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیپٹل سٹی پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے کاروائیاں مزید تیز کردی گئی ہے، ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر عبد العلی خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ بازید خیل شہباز ٹاؤن میں واقعہ بیٹھک پر چھاپہ زنی کے دوران سمگلنگ کیلئے رکھا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، کارروائی کے دوران ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،

ملزم ضلع کرم حال بازید خیل کا رہائشی ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران آرڈر حاصل کرنے کے بعد اپنے مخصوص گاہکوں کو اسلحہ سملنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کارروائی کے دوران 96 عدد پستول، ایک عدد رائفل، متعدد میگزین سمیت سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش گروہ میں شامل دیگر نیٹ ورک کی بھی نشاہدہی کی ہے جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

- Advertisement -

جس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے اس سلسلے میں خفیہ اطلاع ملی کہ علاقہ بڈھ بیر بازید خیل شہباز ٹاؤن میں بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن موجود ہیں جو کسی بھی وقت دیگر اضلاع کو منتقل کیا جائے گا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر عبدالعلی خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری چھاپہ زنی کے دوران بیٹھک میں موجود بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے ملزم کامل ولد بہرام سکنہ ضلع کرم حال بازید خیل کو گرفتار کرلیا،

جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران آرڈر حاصل کرنے کے بعد اسلحہ سملنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کارروائی کے دوران 96 عدد پستول، ایک عدد رائفل، متعدد میگزین سمیت سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش گروہ میں شامل دیگر نیٹ ورک کی بھی نشاہدہی کی ہے، جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اسی طرح ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جس سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581015

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں