پشاور تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گھروں میں گھس کر چوریوں میں ملوث گینگ گرفتار، موٹرسائیکل برآمد

332
motorcycle
motorcycle

پشاور۔ 17 فروری (اے پی پی):پشاور ڈی ایس پی ریگی جاوید اختر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاون اسد خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او زین الدین خان نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوریاں کرنے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان تحصیل جمرود کے رہائشی ہیں، جو گھروں میں گھس کر چوری کرنے میں ملوث ہیں، گینگ کا جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی سید انور نے تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پولیس کو چوری کی نیت سے گھس کر نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ایس پی ورسک ڈویژن تیمور خان نے شہری کی رپورٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ریگی جاوید اختر، ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاون اسد خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او زین الدین خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

خصوصی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا، جس کے دوران ملوث گروہ کا سراغ لگا کر 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد صدیق ولد حاجی محمد اور خان محمد ولد تاج محمد سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔