پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):تھانہ سربند پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ملزم عبد الہادی ولد خالد خان سکنہ ضلع خیبر سواری کی گاڑی کے ذریعے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا
جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ کارروائی کے دوران جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔