27.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1 کلو...

پشاور تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1 کلو دو سو گرام چرس برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 26 اپریل (اے پی پی):پشاور، خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل امتیاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم اندرون شہر محلہ داد کا رہائشی ہے جوکہ موبائل فون پر آرڈر حاصل کرنے کے بعد اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہے، جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر علاقہ لکڑ منڈی میں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے،

- Advertisement -

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ڈی ایس پی سٹی سرکل امتیاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث ملزم احمد فراز ولد سرفراز سکنہ محلہ محمد داد کو گرفتار کرلیا،

جس کے قبضے سے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588244

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں