پشاور تھانہ پھندو پولیس کی کارروائی، موٹرکار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کو کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار، چرس برآمد

93
پشاور تھانہ پھندو پولیس کی کارروائی، موٹرکار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کو کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار، چرس برآمد

پشاور۔ 30 نومبر (اے پی پی):پشاور ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید طلال احمد شاہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو طارق خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور پولیس کے مطابق ملزمان مردان کے رہائشی ہیں جوکہ موٹرکار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، جن کو خفیہ اطلاع ملنے پر ہزار خوانی رنگ روڈ پر گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران 7 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرنے کیساتھ ساتھ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی گلبہار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ہزار خوانی رنگ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر خفیہ خانوں کی تلاشی لینے پر 7 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے ملزمان انتظار ولد سلطان محمد اور طاہر ولد نور بہادر ساکنان مردان کو گرفتار کرلیا جبکہ منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔