لاہور۔5 مئی (اے پی پی )پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی نے آئندہ سال ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چند میچز پشاور میں بھی کرانے کا مطالبہ کردیا۔ پشاور زلمی کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کی چیمپیئن ٹیم ہے جس کی وجہ سے اس کا حق ہے کہ وہ اپنے ہوم کراﺅڈ کے سامنے میچز کھیلے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست ہے کہ وہ اگلے ایڈیشن میں زلمی کے کچھ میچز پشاور میں رکھیں۔ زلمی کے مالک کی جانب سے یہ دعوی بھی سامنے آیا ہے کہ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی بھی پشاور میں کھیلنے کو تیار ہیں۔