پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

88

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پشاور زلمی کے چیرمین جاویدآفریدی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور ہمارا مسقبل ہیں۔ بدھ کو عالمی یوتھ ڈے کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو مزید فعال کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ کورونا وائرس کے بعد ہمیں اپنے نوجوانوں کے لئے صلاحیتوں کے اظہار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ ساتھ ہی ان کے مسائل اور ان کے حل کے اقدامات بھی کرنا ہوں گے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔