اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پشاور سے برھان تک ایم۔ون موٹروےدھند میں کمی کے بعدہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کی حفاظت ہے ، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کےاوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سےقبل اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔
ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سےفاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سےقبل موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں،اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔