پشاور سے برہان تک شدید دھند کےباعث بند کی گئی موٹروے کودھند میں کمی کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

113

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے زون )نے پشاور سے برہان تک شدید دھند کےباعث بند کی گئی موٹروے کودھند میں کمی کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری فوگ رپورٹ کے مطابق علی الصںح موٹر وے کے مذکورہ حصہ پر شدید دھند تھی لیکن اب دھند کی شدت کم ہو گئی ہے اس لئے اس وقت پشاور تا لاہور موٹروے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔ ترجمان نے عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔ ترجمان نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے نیشنل ہائی ویز ہم سفر اسمارٹ فون ایپلی کیشن، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کر لیں تاکہ دوران سفر پریشانی سے بچا جا سکے۔