اسلام آباد ۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں پشاور موڑ بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو سمیت دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں گئیں ہیں ۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق بدھ کی شام پشاور موڑ بازار میں اچانک بھڑک اٹھی ، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں پشاور موڑ بازار پہنچ گئیں اور آگ بھجانے کے لئے کوششیں شروع کردیں ہیں ۔
پشاور موڑ بازار کے سٹالز کے مالکان کی کثیر تعداد بھی موجود ہے جو اپنی اپنی دوکانوں کا سامان سمیٹنے میں مصروف ہیں تا کہ آگ سے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے ۔ سی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی وہاں پہنچ گئے ہیں جو آگ بجھانےکے عمل کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ۔