- Advertisement -
پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):پشاور کے علاقے گلبرک میں پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنای دی۔ ڈی ایس پی کینٹ ہارون جدون کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت گاڑی کے ذریعے اسلحہ پشاور سے پنجاب سمگل کیا جائے گا۔
ڈی ایس پی کینٹ ہارون جدون کی ہدایت پرایس ایچ او گلبرگ طارق خان نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 45 عدد پستول اور مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے 2 ملزمان قیصر خان اور عابد خان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382247
- Advertisement -