پشاور میں انسداد پولیو مہم جاری ،والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچنے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں،کمشنر پشاور ڈویژن

212
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

پشاور۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی 7روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے اور اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر اور کوآرڈینیٹر ای او سی ڈاکٹر آصف رحیم کے ہمراہ اندرون شہر مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے والدین سے بھی ملاقات کی اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے علاقوں میں پولیو سٹاف سے بھی ملاقات کی اور مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور بھر میں 901985بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے 2496ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور ان ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔

کمشنر پشاور نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا ۔