پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی انخلاء اور آگ بجھانے کی مشق کا انعقاد

100
Pakistan Civil Aviation Training Institute
Pakistan Civil Aviation Training Institute

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی انخلاء اور آگ بجھانے کی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ایئرپورٹ منیجمنٹ اتھارٹی کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق ایئرپورٹ کے مختلف شعبوں اور انتظامی بلاک کے ساتھ ساتھ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کے لیول 1، 2 اور 3 میں ہنگامی انخلاء اورآگ بجھانے کی مشق کی گئی۔مشق کا آغازفائر الارم بجا کر کیا گیا،

الارم کے جواب میں نامزد فائر وارڈنز نے لوگوں کو مقرر کردہ محفوظ مقام کی جانب جانے کی ہدایت کی ،اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک فائر ٹینڈرزاور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے فائر سٹیشن کے ایک سٹرائیکر کے ساتھ ریسکیو 1122 کی ایک فائر وہیکل، پاکستان ایوی ایشن اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کو ٹرمینل بلڈنگ میں تعینات کیا گیا۔

تمام شعبوں سے انخلاء کامیابی سے تین منٹ کے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا گیا۔ پی اے اے اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی جانب سے تمام ایریا میں مکمل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا جس کے دوران2افراد کو بچا لیا گیا۔ مشق کا اختتام مقرر کردہ جگہ پر ہیڈ کاؤنٹ اور انخلا ءکرنے والوں کی بریفنگ کے ساتھ ہوا۔

ہوائی اڈے کے منیجر،چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر،پی آئی اے کے سینئر منیجر،اے ایس ایف، پی اے اے کے ساتھ ساتھ دیگرمتعلقہ شعبوں اور مختلف ایئر لائنز کے حکام نے مشق میں حصہ لیا۔