پشاور میں دہشگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار زخمی ،جوابی کارروائی میں چار خود کش حملہ آورمارے گئے، ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ اور سکیورٹی سخت کر دی گئی

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) پشاور میں دہشگردوں کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجہ میں ایک اہلکار زخمی اور جوابی کارروائی میں چار خود کش حملہ آورمارے گئے ۔ پی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی صبح پشاور میں ورسک ڈیم روڑ پر واقع کرسچین کالونی میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجیہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا سکیورٹی فورسز کی …

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) پشاور میں دہشگردوں کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجہ میں ایک اہلکار زخمی اور جوابی کارروائی میں چار خود کش حملہ آورمارے گئے ۔ پی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی صبح پشاور میں ورسک ڈیم روڑ پر واقع کرسچین کالونی میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجیہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی کر کے چار خودکش حملہ آوروںکو ہلاک کر د یا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے چاروں دہشتگرد خود کشحملہ آور تھے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پشارو کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ اور سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply