پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

12
Earthquake tremors felt in Peshawar
Earthquake tremors felt in Peshawar

پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ،

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا جبکہ گہرائی 211 کلو میٹر تھی,زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔