- Advertisement -
پشاور۔ 16 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاورنے محکمہ لائیوسٹاک اورفوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کےہمراہ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 13 دکانیں سیل کرکےدکاندار وں کوگرفتار کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفترسے جاری بیان کےمطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نےمحکمہ لائیو سٹاک اور فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی شکایت پر حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 13دکانیں سیل کرکے دکانداروں کو گرفتارکرلیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔انہوں نےشہریوں سے اپیل کی کہ شہر میں کسی بھی جگہ ملاوٹ مافیا کی موجودگی بارے ضلعی انتظامیہ کوفوری طورپراطلاع دیں ،آپ کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
- Advertisement -