پشاور میں ڈینگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک

194
Dengue

پشاور۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):پشاور میں ڈینگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں عوام کو ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دے رہی ہیں جبکہ عوامی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

تمام علاقوں میں سپرے بھی جاری ہے اور سکولوں میں بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں۔