اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائینز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسے سفاکانہ اور بزدلانہ حملوں کا مقصد قوم کے دہشتگردی کیخلاف عزم کو کمزور کرنا ہے مگر یہ عزم ہر خون کے بہتے قطرے اور شہادت سے مذید مظبوط ہو گا۔