پشاور پولیس نے شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

61
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

پشاور۔ 08 اپریل (اے پی پی):تھانہ چمکنی پولیس نے شہری شکیل کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر چار دن کے اندر گرفتار کرلیا، ملزم مہران نواز مقتول شکیل کا قریبی دوست تھا، جس نے تھانہ چمکنی کی حدود اراضیات ترناب میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا،

ملزم نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او تھانہ چمکنی محمد اشفاق خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران مقتول کے عزیز واقارب سمیت تعلق داروں اور دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا، قریبی دوست کے بار بار متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا،

ملزم نے دوران تفتیش اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے مقتول کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزم کے مطابق مقتول ملزم کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا، جس کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔