35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور پولیس نے مقدمات میں نامزد ملزمان کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی...

پشاور پولیس نے مقدمات میں نامزد ملزمان کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال کردیا گیا

- Advertisement -

پشاور۔ 14 مئی (اے پی پی):پشاور پولیس نے مقدمات میں نامزد ملزمان کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔مراسلے کے مطابق شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج مقدمات میں نامزد ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس ہیں ، فوجداری ریکارڈ اور جاری قانونی کارروائیوں کے باوجود ان ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس ہے،عوامی تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کئے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک یا ایک سے زائد سنگین مقدمات میں نامزد ملزمان کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ایسے افراد کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی کے لیے متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت قانونی کارروائی کی جائے ،حتمی فیصلے کی ایک کاپی ضروری کارروائی کے لیے فراہم کی جائے۔جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور شہر کے 26تھانوں کے حدود میں 320ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس موجود ہیں ،تھانہ چمکنی میں سب سے زیاہ51،ریگی کی حدود میں42ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس ہیں ۔

- Advertisement -

اسی طرح تھانہ رحمان بابا میں24، تہکال 18،خزانہ،شاہ پوراوربھانہ ماڑی 16،16ملزمان کے پاس لائسنس جبکہ ارمڑ 14، انقلاب 13، فقیر آباد 11،گلبرگاور ٹائون میں 10،10 ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس موجود ہیں ۔مراسلے کے مطابق مچنی گیٹ اور پھندو میں 9،9، سربند اور ناصر باغ میں 7،7 ملزمان کے پاس لائسنس ،یکہ توت اور متھرا میں 6،6 ،دادزئی05 ملزمان کے پاس اسلحہ لائسنس موجود ہیں ۔

بڈھ بیر 4،حیات آباد 3، متنی 3ہشتنگری 3،پہاڑی پورہ اور غربی تھانہ کی حدود میں 2،2 افراد کے پاس لائسنس ہیں ۔مراسلے میں320ملزمان کے نام ان کے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو ایف آئی آر نمبرز اور شناختی کارڈز کے ساتھ کارروائی ارسال کئے گئے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596746

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں