پشاور۔ 21 نومبر (اے پی پی):پشاور ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹائون سرکل اختر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال صدام خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران ارباب روڈ پر شیشہ ہاؤس میں نشہ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، کارروائی کے دوران کلاشنکوف، پستول برآمد کرنے کیساتھ ساتھ شیشہ ہاؤس کاسامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹائون سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ارباب روڈ پر واقع شیشہ ہاؤس میں کارروائی کی ہے جس کے دوران متعدد افراد وحید، عبد السمیع، عادل، پرویز، جواد، صفی اللہ، عرفان، فرمان، جمال اور امجد کو حراست میں لیا گیا، کارروائی کے دوران ملزمان سے کلاشنکوف، پستول اور شیشہ ہاؤس کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527903