پشاور پولیس کی کارروائی، آئس، جعلی کرنسی سمیت4 ملزمان گرفتار

59

پشاور۔ 24 جنوری (اے پی پی):پشاور پولیس نےآئس، جعلی کرنسی سمیت4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ پہاڑی پورہ کی طرف سے یہ کارروائیاں رنگ روڈ، کبوتر چوک، حسین چوک اوردیگرملحقہ علاقوں میں کی گئیں۔ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضےسے ایک لاکھ 70 ہزارروپے جعلی کرنسی ، دوعدد پستول، متعدد کارتوس اور315 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔گرفتارملزمان میں ذیشان، ذوالفقار، اجمل اوراخترعلی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔