37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومضلعی خبریںپشاور پولیس کی کارروائی، پانچ مشکوک افراد گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد

پشاور پولیس کی کارروائی، پانچ مشکوک افراد گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):پشاور پولیس نے پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کو ملنے والی اطلاع پر ڈی ایس پی ٹائون آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال صدام خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مشکوک اور مسلح افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی تھانہ تہکال کی حدود اسلامیہ ٹائون میں کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کار سرکار میں مداخلت بھی کی اور پولیس ٹیم کو دھمکیاں بھی دیں جس پر ایس ایچ او تھانہ تہکال صدام خان نے ملزمان حیدر شاہ، سید وسیم شاہ، کاشف اشرف، شہاب اور مہران الہی کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، ایک عدد کالاکوف، ایک عدد پستول، متعدد میگزین، بنڈل وئیر اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوئو ں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560869

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں