پشاور۔ 28 دسمبر (اے پی پی):پشاور پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے منشیات کے دھندے میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ جاوید مروت نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ بیری باغ، وینوں سرائے سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں ہیروئن اور چرس کے مکروہ دھندے میں ملوث 3ملزمان جہانزیب، یوسف اور امجد کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے چھ کلوگرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی ہیروئن بھی برآمد کرلی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔