پشاور کی ننھی طالبہ کااعزاز،بین الاقوامی انگریزی لسانی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا

123
Gold Medal
Gold Medal

پشاور۔ 18 فروری (اے پی پی):پشاور سے تعلق رکھنے والی چوتھی جماعت کی طالبہ زنیرہ خان نے حالیہ بین الاقوامی کینگرو لسانی مقابلے (آئی کے ایل سی) میں گولڈ میڈل حاصل کیا جس میں پاکستان بھر سے 8 ہزار سے زائد طلبا وطالبات نے حصہ لیا تھا۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سکول اینڈ کالج، خیبر کیمپس میں چوتھی جماعت کی طالبہ زنیرہ خان کو آئی کے ایل سی کے زیر اہتمام منعقدہ انگریزی لسانی مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی پر گولڈ میڈل اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔

اس کے سکول کے کل 14 طلبا اور ضلع پشاور کے 238 طلبا نے مقابلے میں حصہ لیا ۔ مقابلے کا مقصد نوجوان طلبہ کی لسانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ زنیرہ نے پشاور ضلع کے 17 دیگر طلبا اور ملک بھر کے 945 طلبا میں پہلی پوزیشن حا صل کی۔