پشاور۔ 06 جنوری (اے پی پی):پشاورکےتھانہ فقیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 4ملزمان کوگرفتار کرلیا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد رضوان برکی اور انچارج چوکی بشیر آباد حسن خان نے دیگرپولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد خیال، سہیل، عنایت اور عباس شامل ہیں ، جن کے قبضے سے تین عدد پستول، ایک بوتل شراب، ہزاروں روپے مالیت کی چرس سمیت متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔