پشاور۔ 22 ستمبر (اے پی پی):پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ فہیم احمد نے معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
ملزم نثار خان نے ضمانت کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔، جس کے لیے وہ عدالت میں پیش ہوئے ۔یاد رہے کہ پشاورکے مشہور چرسی تکہ
کے مالک کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔