پشاور ہائیکورٹ نے شیخ وقاص اکرم کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی

3

پشاور۔ 26 جون (اے پی پی):پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔پشاور ہائیکورٹ میں مرکزی سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔شیخ وقاص اکرم وکلا سمیت عدالت میں پیش ہوئے

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ لوگوں کو تنگ نہ کیا کریں اور عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے درخواست پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست گزار کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے حکم نامے کے مطابق جب تک تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں اس وقت تک درخواست گزار کو گرفتار نہ کریں۔