29.9 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینج نے قتل کے مقدمہ میں عمر...

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینج نے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی نامزد ملزمہ کو بری کر دیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 31 مئی (اے پی پی):پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینج نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمہ کو بری کر دیا۔ تھانہ غازی میں 25 اپریل 2020کو مقدمہ درج ہوا۔ مقدمہ میں مقتول عزیز الرحمن کے قتل میں اس کی بیوی شمیم بی بی کو نامزد کیا گیا اور الزام عائد کیا گیا کہ شمیم بی بی نے اپنے شوہر عزیزالرحمن کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا جس پر ملزمہ کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھیجا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج غازی کی عدالت نے ملزمہ شمیم بی بی کو 2022میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ ملزمہ نے اپنی سزا کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں اپیل دائر کی۔ ملزمہ کی جانب سے ہری پور کے ممتاز قانون دان صاحبزادہ اویس سرور نے ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں مقدمہ کی پیروی کی۔

- Advertisement -

ایڈووکیٹ اویس سرور کے شواہد اور دلائل کو سننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ شمیم بی بی کو باعزت بری کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603672

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں