پشاور ہائی کورٹ میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی کی آسامیوں کیلئے مقابلے کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

110

پشاور۔ 15 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی (BPS18) کی آسامیوں کے لیئے مقابلے کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخواپبلک سروس کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی (BPS18) کی آسامیوں کے لیئے مقابلے کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے

جو 16جنوری سے 24جنوری 2024تک منعقد کئے جائینگے۔اس سلسلے میں امیدوار،خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk سے اپنی رول نمبر سلپس ڈا ون لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اپنے امتحانات سے متعلق معلومات موصول نہ ہوں تووہ امتحان کے بارے میں اپنی ضروری معلومات امتحان شروع ہونے سے ایک دن پہلےخیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے آفس میں ذاتی دورے یا ٹیلی فون نمبر پرکسی بھی کام کے دن اپنی ضروری معلومات حاصل کر سکتا ہے تا کہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔