پشاور۔ 09 جولائی (اے پی پی):ہزارہ موٹر وے کی ابتر صورتحال سے متعلق درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ ہزارہ موٹر وے کے مرمتی کام کو چھ ماہ کی بجائے تین ماہ کی اندر مکمل کیا جائے ۔
عدالت نے ہدایت دی کہ کام کی تکمیل کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں اس سے متعلق رپورٹ جمع کیا جائے۔فیصلے میں درخواست گزار وکیل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہزارہ موٹر وے پر سفر کرنا مشکل ہوگیا کیونکہ یہ سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
این ایچ اے کے ڈائریکٹر مینٹننس نے عدالت کو بتایا تھا کہ مرمتی کا جاری ہے جس کی تکمیل میں چھ ماہ کا وقت لگے گا جس پر عدالت نے سماعت کے دوران بھی کہا تھا کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور عوام کو سہولت فراہم کی جائے تاہم اب تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر نہ صرف کام کو مکمل کیا جائے بلکہ اس سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے۔