کوئٹہ۔23ستمبر (اے پی پی) ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق جاوید مینگل نے تمام پشتونوں کو پشتون ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون کلچر ڈے کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں رنگارنگ پروگرام کا انعقاد خوش ائند امر ہے، بلوچستان میں اباد تمام قبائل کواپنی زبان ،ثقافت اور روایات کو ترویج کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، بلوچستان پشتون،بلوچ،سندھی،ہزارہ ،سیٹلرز اور دیگر اقوام پر مشتمل خوبصورت گلدستہ ہے،نوجوان نسل کو اپنی زبان،ثقافت،علاقائی روایات کے فروغ کےلیے اپنی اقوام کے معتبرین سے رہنمائی حاصل کر کے ملک و صوبے کے لیے اپنی خدمات وقف کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کے موقع پر پنڈال کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کیا