اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):نومبر 2020 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں 253.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 65.4 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2019 میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے 18.5 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح نومبر 2019 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی قومی برآمدات میں 46.9 ملین ڈالر یعنی 253 فیصد سے زیادہ کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔