پلاسٹک مواد کی برآمدات 7 ماہ میں 53.79 فیصد بڑھ کر 215 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،پی بی ایس

161
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):ملک سے پلاسٹک مواد کی برآمد ات میں رواں مالی سال (2023-24)کے پہلے سات مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 53.79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS)کے مطابق، جولائی سے جنوری (2023-24)کے دوران پاکستان نے 215.161 ملین ڈالر مالیت کا پلاسٹک مواد برآمد کیا جو جولائی تا جنوری (2022-23) کے دوران 139.909 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 53.79 فیصد کا اضافہ ہے۔