اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزارت قانون و انصاف میں ”کلین گرین پاکستان“ کے سلسلہ میں پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلاسٹک کے لفافوں کے خاتمہ کی مہم میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے …
پلاسٹک کے لفافے ہمارے ماحول کےلئے خطرہ ہیں، ہم پلاسٹک کو تلف نہیں کر سکتے نہ ہی جلا کر ختم کر سکتے ہیں ، صاف ماحول ایک بنیادی حق ہے، بیرسٹر فروغ نسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزارت قانون و انصاف میں ”کلین گرین پاکستان“ کے سلسلہ میں پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلاسٹک کے لفافوں کے خاتمہ کی مہم میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کے لفافے ہمارے ماحول کےلئے خطرہ ہیں، ہم پلاسٹک کو تلف نہیں کر سکتے نہ ہی جلا کر ختم کر سکتے ہیں ، صاف ماحول ایک بنیادی حق ہے، ہم زرتاج گل اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیر مملکت زرتاج گل کے اس احسن اقدام کی کھلے دل سے تائید کرتے ہیں اور ہم ہر ممکن طریقے سے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اس موقع پر کہا کہ وہ وزارت قانون کی نہ صرف اس وجہ سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آگاہی مہم کا خیرمقدم کیا بلکہ اس وجہ سے بھی کہ وزارت قانون خواتین کے حقوق اور وراثت کےلئے قانون سازی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کے 14 اگست تک پلاسٹک بیگز پر مکمل طور پر پابندی لگا دی جائے گی۔ انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پلاسٹک لفافوں کے متبادل لفافے بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری اور سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم بھی موجود تھے۔








