- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) خواتین کی بااختیاری اور صنفی مساوات موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ طویل مدتی نیشنل پلانگ فریم ورک وژن2025کے مطابق پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے تمام شعبوں میں خواتین کی بااختیاری اور لڑکیوں کی تعلیم بہت اہم ہے۔ یہ فریم ورک وزیر اعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہر خاتون کو معاشی اور سماجی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونے کیلئے مکمل مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکو ز کر تا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48193
- Advertisement -