پلاننگ کمیشن نے گزشتہ مالی سال اور مالی سال برائے 2017-18ءکی تقابلی صورتحال کا جائزہ پیش کیا

42
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پلاننگ کمیشن نے منگل کو گزشتہ مالی سال اور مالی سال برائے 2017-18ءکی تقابلی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔ ابتدائی طور پر پی ایس ڈی پی کا حجم 800 ارب روپے منظور کیا گیا تھا جس پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 675 ارب روپے کر دیا گیا جس میں 144.3 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل تھی۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو ہر سال فنانس ڈویژن کی جانب سے اعلان کردہ سہ ماہی بنیادوں پر پی ایس ڈی پی کے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی امداد کے فنڈز ڈونرز کی جانب سے براہ راست تقسیم کئے جائیں گے۔ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2017-18ے اور 2018-19ءکی تقابلی صورتحال کے مطابق مالی سال 2018-19ءکیلئے بجٹ میں 675 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 639 ارب روپے 30 جون 2019ءتک جاری کرنے کی اجازت دی گئی جو کل مختص بجٹ کا 95 فیصد ہے اور گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں یہ غیر ملکی امداد سمیت 75 فیصد تھا۔ یہ اعداد و شمار اپریل 2019ءتک ہیں۔ اس شرح میں بہتری آئی ہے اور پورے سال کی غیر ملکی امداد تقسیم کی گئی ہے۔