پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے93 کروڑ 16لاکھ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 93 کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 3ارب 21کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 93 کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 3ارب 21کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ہائیڈ کے لیے زمین کی حصول کے لیے 39کروڑ43 لاکھ، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 10کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے گئے ہیں۔