32.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںپلانٹ فار پاکستان مہم آئندہ نسلوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل...

پلانٹ فار پاکستان مہم آئندہ نسلوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل کی ضامن ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

- Advertisement -

سرگودھا۔ 06 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھاچوہدری محمد ارشد نے پی ایچ اے کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کرتے ہوئے سرگودھا کے پارکس، گرین بیلٹس، گرین ایریاز اور تعلیمی اداروں میں ریکارڈ پودے لگوائے۔ تفصیلات کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کے حوالہ سے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد ارشد نے ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق الرحمن نیازی کے ہمراہ بوٹینیکل گارڈن، کمپنی باغ، فیروز نون پارک اور دیگر پارکس کا دورہ کیا۔ بوٹینیکل گارڈن اور کمپنی باغ میں طلبا و طالبات کے ہمراہ پودے بھی لگائے۔

ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد نے اس موقع پر کہا کہ سی ایم پنجاب کے ویژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور سرسبز و شاداب پاکستان کی راہ ہموار کرنے کیلئے پی ایچ اے ہمہ وقت مصروف عمل ہے مگر اس مشن کی تکمیل کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم آئندہ نسلوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل کی ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے حوالہ سے پی ایچ اے ٹیم نے سرگودھا کے طول و عرض میں پودے بھی لگائے اور لوگوں میں پودے تقسیم بھی کئے تاکہ سرسبز سرگودھا کے خواب کو عملی تعبیر دے کر سر سبز و شاداب پاکستان کی راہ ہموار کرنے کے حوالہ سے گراس روٹ لیول پر کام کیا جاسکے، لوگ اپنے گھروں، گلی، محلے میں پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت بھی کریں، پی ایچ اے کی جانب سے ہر ممکنہ راہنمائی اور معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578813

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں