پمزانتظا میہ ڈا کٹروں کی خا لی آ سا میاں پر کر نے کے لئے اقدا ما ت ، ایمر جنسی ڈا کٹروں کی تنخواہیں فو ری ادا کرے، وفاقی محتسب

202
Federal Ombudsman
Federal Ombudsman

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پمزہسپتال کی انتظا میہ کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ڈاکٹروں، نر سز اور پیرا میڈ یکل سٹاف کی خالی آ سا میاں پر کر نے کے لئے ضرو ری اقدا مات اٹھا ئے ، ایم آر آ ئی کی نئی مشین کو نو مبرتک فنکشنل کیا جائے تا کہ ہسپتا ل میں مریضوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں،ایمر جنسی ڈاکٹروں کی تنخوا ہیں روکنے کا کو ئی جواز نہیں، انہیں زیر التوا تنخوا ہیں فو ری ادا کی جا ئیں، انہوں نے ایمر جنسی میں بیڈ ز کا اضافہ کر نے اور تمام وارڈز میں پنکھے لگا نے کی بھی ہدا یت کی۔ وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات گز شتہ روز پمز ہسپتا ل کا دورہ کر نے والی ٹیم کی رپورٹ کے بعد دیں۔

واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے دارالحکو مت اسلام آ باد کے سب سے بڑ ے پمز ہسپتال کے خلاف کثیر تعداد میں شکا یات کا نو ٹس لیتے ہو ئے سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سر برا ہی میں رجسٹرار محمد ثا قب خان اور کنسلٹنٹ (میڈ یا) خا لد سیال پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم ہسپتال بھیجی جس نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے مر یضوں، ان کے لوا حقین اور ہسپتال انتظا میہ سے مل کر ان شکا یات اور صو رتحا ل کا جائزہ لینے کے بعد اپنی ابتدا ئی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

وفاقی محتسب کی ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ ہسپتا ل میں صرف 396 ڈاکٹر کا م کر رہے ہیں جبکہ ڈا کٹروں کی 415 اور نر سوں کی 283 آ سا میاں خا لی ہیں، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر کو ملا کر کل 1265 آ سا میاں خا لی پڑ ی ہو ئی ہیں، ہسپتا ل میں روزانہ دس ہزار سے زائد مر یض آ تے ہیں جبکہ صرف ایک ایم آر آ ئی مشین ہے، دوسر ی مشین جا پان نے عطیہ کی ہے جو اکتو بر تک تیار ہو جا ئے گی، الٹرا سائو نڈ کی 28 مشینیں ہیں، صرف گا ئنی کی تین سو سے زیادہ مر یضائوں کا روزانہ الڑا سائو نڈ کر نا پڑ تا ہے۔

وفاقی محتسب نے قانون اور قوا عد کے مطا بق ڈاکٹر وں کی خا لی آ سا میاں پر کر نے اور ایمر جنسی ڈاکٹروں کے تمام واجبا ت فو ری ادا کر نے کے لئے اقدا مات اٹھا نے ا ور انہیں آ ئند ہ ہر ماہ تنخواہ دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی اپنی سفا رشات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں وفاقی محتسب کو پیش کر ے گی۔