پمز ہسپتال میں سٹروک انٹروینشن اینڈ کریٹیکل کیئرکی سہولیات میں اضافہ کے قومی وزارت صحت کے منصوبہ کیلئے 4000 ملین روپے مختص

135
Increase in salaries of government employees
National Heritage

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت پمز ہسپتال میں سٹروک انٹروینشن اینڈ کریٹیکل کیئرکی سہولیات میں اضافہ کے قومی وزارت صحت کے منصوبہ کے لئے4000 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 8895.904 ملین روپے ہے جس کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی نے 7 جون 2024کو دی تھی۔ یہ منصوبہ قومی وسائل سے مکمل کیاجائےگا جس کے لئے آئندہ مالی سال 25-2024 کے دوران 4000 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔