41.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومتجارتی خبریںپمپڈ سٹوریج ہائیڈرو پاور بڑے پیمانے پر انرجی سٹوریج کی قابل اعتماد...

پمپڈ سٹوریج ہائیڈرو پاور بڑے پیمانے پر انرجی سٹوریج کی قابل اعتماد اور سستی ٹیکنالوجی ہے، شاہد عمران

- Advertisement -

لاہور۔18مئی (اے پی پی):وفاق ہائے صنعت و تجارت کی ریجنل کمیٹی کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ پمپڈ سٹوریج ہائیڈرو پاور (پی ایس ایچ) بڑے پیمانے پر انرجی سٹوریج کے لیے انتہائی قابل اعتماد اور سستی ٹیکنالوجی کے طور پر ابھر رہی ہے۔ اتوار کو یہاں صنعتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کم طلب کے اوقات میں اضافی توانائی کو ذخیرہ کر لیا جاتا ہے اور زیادہ طلب کے اوقات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جب اضافی بجلی دستیاب ہوتی ہے تو پانی کو بلندی پر سٹور کر لیا جاتا ہے اور جب طلب میں اضافہ ہوتا ہے تو بجلی پیدا کرنے کے لیے اس پانی کو ٹربائن کے ذریعے واپس نیچے چھوڑا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمسی اور ہوا جیسی قابل تجدید توانائی جو فطری طور پر وقفے وقفے سے حاصل ہوتی ہے اس میں اس ٹیکنالوجی کا کامیابی سے استعمال کیا جا سکتا ہے کہ دھوپ یا ہوا کے اوقات میں پیدا ہونے والی اضافی توانائی ذخیرہ کی جا سکتی ہے اور کم پیداوار کے دوران بیک اپ پاور فراہم کر سکتی ہے۔

- Advertisement -

محمد فرحان منیر نے کہا کہ پی ایچ ایس ٹیکنالوجی بیٹریوں اور دیگر اسٹوریج ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں زیادہ کفایتی ثابت ہوئی ہے۔ اس کے بنیادی ڈھانچے کی عمر طویل اور آپریشنل لاگت کم ہے۔ پمپڈ سٹوریج ہائیڈرو پاور کو اپنا کر پاکستان اپنی توانائی کو محفوظ اور اپنے پاور گرڈ کو مستحکم کر سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598345

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں