پناما پیپرز لیکس پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بین الاقوامی سازش ہے،وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ

231
APP10-01 ISLAMABAD: May 01 - Federal Minister for Inter-Provincial Coordination Mian Riaz Hussian Pirzada addressing ceremony held in connection with World Labour Day. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پناما پیپرز لیکس پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایک بین الاقوامی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)ملک کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے جس پر پیش رفت ہورہی ہے لیکن بعض غیر ملکی عناصر منصوبے کو رکوانے کے لیے موجودہ جمہوری حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے محنت کشوں کو فائدہ ہوگا جبکہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ غربت کا خاتمہ ہوگا۔