پناہ گزینوں کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ انسانیت کی عزت وقارکابھی تحفظ کررہے ہیں،ترک صدر

73
Turkish president
Turkish president

انقرہ ۔ 02 نومبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ شام میں قائم کیا جانے والا”سیف زون“ آج شام میں سب سے پ±رامن اور قابلِ رہائش مقام ہے۔ انہوں نے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چشمہ امن فوجی آپریشن کے ذریعے شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے جگہ حاصل کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ شامی مہاجرین کے بارے میں اقوام متحدہ سے ایک نئی اپیل کریں گے۔صدر اردوان نے کہا کہ تل ابیض اور رسول عین کے درمیان بھی اگر ضرورت پڑی تو پناہ گزینوں کا شہر آباد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں سے اپنی سرزمین میں لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے بین الاقوامی برادری صرف مشورہ دینے کے سوا کوئی کام نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے تک ہی محدود نہیں ر ہیں گے بلکہ اس طرح ہم تمام انسانیت کی عزت و وقار کو بھی بچانے پر یقین رکھتے ہیں۔