پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ٹڈی دل موجود نہیں ہے ،تھرپارکر اور چولستان کے کچھ علاقوں میں ٹڈی دل کی فعال افزائش پائی جارہی ہے‘ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر

85

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ٹڈی دل موجود نہیں ہے۔تھرپارکر اور چولستان کے کچھ علاقوں میں ٹڈی دل کی فعال افزائش پائی جارہی ہے۔امکان ہے کہ ننگرپارکر میں اگست کے وسط تک ٹڈی دل میں اضافہ ہو گا۔انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری ہے ۔ جمعرات کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس وقت ٹڈی دل صرف تھرپارکر اور کراچی میں موجود ہے۔بلوچستان میں 232 ٹیموں ، 112 گاڑیاں اور 1288 افرادی قوت کی مدد سے 4703.25 مربع کلومیٹرپر انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا ہے۔پنجاب میں 4589.60 مربع کلومیٹر پر 539 ٹیموں ، 388 گاڑیاں اور 2830 افرادی قوت کی مدد سے انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا ہے۔خیبرپختونخواہ میں 625.35 مربع کلومیٹر پر انسداد ٹڈی دل کیخلاف آپریشن 80 ٹیموں ، 106 گاڑیوں اور 847 افرادی قوت کی مدد سے کیا گیا ہے۔سندھ میں1016.2 مربع کلومیٹر پر انسداد ٹڈی دل آپریشن 242 ٹیموں ، 174 گاڑیاں اور 1177 افرادی قوت کی مدد سے کیا گیا ہے۔محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) سکھر ، تھرپارکر ، لاہور ، اسلام کوٹ اور کراچی میں 4 بیور جہاز استعمال کررہا ہے۔