لاہور۔5فروری (اے پی پی):پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید461 گیس کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ 66لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 20 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9کنکشن منقطع گئے ۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 97کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 5گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 4لاکھ 20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے،
ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 88جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع مزید18لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے،ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 26گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور40ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے،سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 130کنکشن منقطع کیے اور41لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ٹیم نے کاروائی کے دوران10 ایف آئی آربھی درج کیں۔
ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 6گیس کنکشن منقطع کیے . فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 5 کنکشن منقطع کیے اور90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔بہالپور میں کاروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر 44جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 15 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 1لاکھ40ہزارکے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8کنکشن منقطع کیے گئے اور ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔