پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا الرٹ جاری

3

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے این ای او سی نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کردیا۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین

عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ این ای او سی کے مطابق اسلام آبادسمیت پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان میں موسلا دھار بارش جبکہ شہری علاقوں میں

اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے ۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔