پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

231
Punjab including
Punjab including

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں 127، قصور 106، راولپنڈی 70، چکلالہ 62، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 41، سٹی 3) گجرات 26، اسلام آباد (بوکرہ 25، زیرو پوائنٹ 7، اسلام آباد ایئرپورٹ 5، گولڑہ 4، بہاولنگر اور ساہیوال 7، سرگودھا سٹی 5، ملتان ایئرپورٹ اور رحیم یار خان 3، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، جھنگ، خانیوال، خانپور، لاہور ایک، ٹھٹھہ 94، ٹنڈو جام 79، خیرپور 63، سکھر 45، بدین 43، جیکب آباد 37، حیدرآباد 30، نواب شاہ 27، موہنجو داڑو 22، روہڑی 20، کراچی 19، پڈعیدن 19، لاڑکانہ 11، دادو 10، مٹھی 5، سکرنڈ 4، بنوں 78، کاکول 31، پشاور سٹی 30، باچا خان ایئرپورٹ 8، سیدو شریف 5، چراٹ 2، کالام ایک، سبی 65، بار خان 54، قلات 13، اورماڑہ 10، لسبیلہ 8، پنجگور 5، تربت 2، کوئٹہ ایک، گڑھی دوپٹہ 36، مظفر آباد ایئرپورٹ 30، سٹی 26، راولاکوٹ 13، گلگت بلتستان: استور 18 اور سکردو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی 40 اور دالبندین میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ 25 اور 26 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں (کوئٹہ ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، کوہلو، شیرانی، ہرنائی، بولان، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، پسنی، اورماڑہ، گوادار اور گردونواح کے علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔